کورونا وائرس سے مزید 38 افراد جاں بحق ہو گئے

کورونا وائرس سے مزید 38 افراد جاں بحق ہو گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس سے مزید 38 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 108 ہو گئی ہے جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 51 ہزار 865 ہو گئی ہے۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 124 نئے ٹیسٹ کئے گئے اور ایک ہزار 97 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 449، سندھ میں 3 لاکھ 33 ہزار 798، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 370، بلوچستان میں 26 ہزار 845، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 869، اسلام آباد میں 82 ہزار 470 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 64 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 42 لاکھ 79 ہزار 84 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 124 نئے ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں اب تک 8 لاکھ 96 ہزار 821 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 84 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 38 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 108 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں اب تک 10 ہزار 688، سندھ میں 5 ہزار 368، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 289، اسلام آباد میں 775، بلوچستان میں 303، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 574 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔