کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.21 فیصد ہو گئی

کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.21 فیصد ہو گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 افراد عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے اور مثبت کیسز کی شرح 8.21 تک پہنچ گئی ہے۔ 
محکمہ صحت کراچی کے ترجمان کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 9 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 329 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں میں حیدرآباد میں 999 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 26 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح شہر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد ریکارڈ ہوئی۔
ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں کراچی اور حیدرآبادکے علاوہ دیگر اضلاع میں 8 ہزار 235 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 162 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور صوبے کے دیگر اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 1.97 فیصد رہی۔
دوسری جانب ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس سے مزید 38 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 108 ہو گئی ہے جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 51 ہزار 865 ہو گئی ہے۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 124 نئے ٹیسٹ کئے گئے اور ایک ہزار 97 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 449، سندھ میں 3 لاکھ 33 ہزار 798، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 370، بلوچستان میں 26 ہزار 845، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 869، اسلام آباد میں 82 ہزار 470 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 64 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 42 لاکھ 79 ہزار 84 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 124 نئے ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں اب تک 8 لاکھ 96 ہزار 821 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 84 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 38 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 108 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں اب تک 10 ہزار 688، سندھ میں 5 ہزار 368، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 289، اسلام آباد میں 775، بلوچستان میں 303، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 574 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔