بہاولنگر میں ظلم وبربریت کا واقعہ، ڈکیتی کے دوران لڑکی سے اجتماعی زیادتی، اہلخانہ پر تشدد

Bahawalnagar incident of brutality, gang rape of girl during robbery, violence against family
کیپشن: فائل فوٹو

بہاولنگر: گھروں میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے عصمت دری کے واقعات تواتر سے پیش آنے لگے ہیں۔ بہاولنگر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ اہلخانہ پر بھی تشدد بھی کیا گیا۔ ادھر شکر گڑھ میں شادی شدہ خاتون پر تشدد اور زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بہاولنگر کے علاقے موضع محسن پورہ میں پیش آیا۔ زیادتی کا شکار متاثرہ لڑکی کی دو ماہ بعد شادی طے تھی۔ ڈاکو پورے خاندان کو ظم وبربریت کا نشانہ بنانے کے بعد طلائی زیورات، 3 بھینسیں، گندم اور دیگر قیمتی سامان لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب شکر گڑھ میں شادی شدہ خاتون پر تشدد اور زیادتی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے وہ دوسرے گاؤں جانے کیلئے سٹاپ پر کھڑی تھی کہ ملزمان نے اغوا کرکے زیادتی کی۔ ملزمان زیادتی کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 2 ماہ پہلے کا ہے، دو ملزمان کر گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ادھر جڑانوالہ کے نواحی گاؤ چک نمبر 55 گ ب میں پانی لگانے کے تنازعہ پر فائرنگ سے نوجوان قتل جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

سرگودھا کے علاقےمجاہد کالونی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکو بلاک 18 سے 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو رہے تھے جنہوں نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

گوجرانوالہ میں بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ تھانہ کینٹ پولیس نے تشدد کا شکار ہونے والی خاتون کے والد کی رپورٹ پر شیخ عثمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔