پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے: ائیر چیف مارشل

پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے: ائیر چیف مارشل
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ائیرمارشل ظہیر احمد بابر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور کورس کے شرکاءسے خطاب بھی کیا۔ ائیر چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں تعلیم وتربیت کے معیار کی تعریف کی اور پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ائیر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر کا کہنا تھا کہ ائیر فورس کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔