فائنل سے قبل پشاور زلمی کو زوردار جھٹکا، 2 اہم ترین کھلاڑی معطل ہو گئے

فائنل سے قبل پشاور زلمی کو زوردار جھٹکا، 2 اہم ترین کھلاڑی معطل ہو گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل سے قبل پشاور زلمی کو زوردار جھٹکا لگا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر 2 کھلاڑیوں کو معطل کر دیا ہے۔ 
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پشاور زلمی کے حیدر علی اور عمید آصف کو بائیو سکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کے فائنل میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ حیدر علی دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔
پی سی بی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے بائیو سیکور ببل سے باہر افراد سے ملاقات کی اور سماجی فاصلہ نہ رکھا جس پر دونوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے معطل کر دیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا فائنل میچ آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جانا ہے اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔