آصف علی زرداری کی مینگو ڈپلومیسی

آصف علی زرداری کی مینگو ڈپلومیسی
کیپشن: آصف زرداری کی مینگو ڈپلومیسی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے مینگو ڈپلومیسی شروع کردی ہے۔  مصالحت کے شہنشاہ آصف علی زرداری نے اپنے ہم خیال مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوایا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق سابق صدر نے شہباز شریف کو 15 سے زائد خوبصورت آموں کی پیٹیاں ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ بھجیں۔ سابق صدر نے شہباز شریف کو نیک تمناوں کا بھی پیغام بھجوایا۔ سابق صدر نے آموں کا تحفہ شہباز شریف کو بلاول ہاؤس لاہور سے بجھوایا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مصالحتی گروپ کچھ روز سے آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ دونوں گروپوں کی کامیابی کی صورت میں آصف علی زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھیج کر پہل کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی کے مصالتی گروپ کو شہباز شریف کے جواب کا انتظار ہے۔