سندھ کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا 

Sindh Scandal,Sindh Domicile

کراچی :سندھکا ایک اور بڑا فراڈ سامنے آگیا ،سندھ میں سرکاری ملازمین کی شامت آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کا ڈومیسائل بناکر غیرقانونی طریقے سے سی ایس ایس کرکے گریڈ 17 میں ملازمت حاصل کرنے والے افسران کی شامت آگئی ،سندھ حکومت نے معاملے پر فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے رابطہ کرلیا ۔

خط کے مطابق ۫ دیگر صوبوں کے 8 امیدواروں نے جعلی طریقے سے سندھ کا ڈومیسائل بناکر سال 2020 میں سی ایس ایس پاس کیا ،سندھ میں ڈومیسائل اور پی آرسی جاری کرنے سے پہلے فیلڈ ویری فکیشن کی جائے گی ، ڈومیسائل  جاری کرنےسےپہلے رہائش اور تعلیمی اسناد کےثبوت کی بھی تصدیق کی جائے گی،جس سے ایسے تمام ملازمین کا کچا چھٹا کھل جائے گا جو غیر قانونی طور پر سندھ کا ڈومیسائل بنا کر ملازمت کے مزے لوٹ رہے ہیں ۔

گزشتہ  دس برسوں میں جعلسازی سے لیے گئے  ڈومیسائل کمشنرز کےذریعےمنسوخ کرائے جائیںاور غیر قانونی طریقے سے بڑے عہدوں پر فائز ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا ۔