روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی سستی، سٹاک مارکیٹ میں مندی

روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی سستی، سٹاک مارکیٹ میں مندی
کیپشن: روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی سستی، سٹاک مارکیٹ میں مندی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں حیران کن حد تک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہی روز کے دوران امریکی کرنسی 1 روپے 30 پیسے سستی ہو گئی۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران سے ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، محض ایک ماہ کے دوران امریکی کرنسی پانچ روپے سے زائد مہنگی ہو گئی ہے۔ تاہم رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

6589b3a2d70e2bb85f261a7f671c708a

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روپے 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 158 روپے پرفروخت ہو رہا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 85 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 158 روپے 53 پیے سے کم ہو کر 157 روپے 68 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید برآں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 61.84 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 47 ہزار 962.54 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.13 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 15 کروڑ 82 ہزار 134 شیئرز کا کاروبار ہوا۔