واشنگٹن:امریکہ نے بالآخر افغان طالبان کیخلاف اہم فیصلہ سنا دیا ،امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگر افغان طالبان نے طاقت اور جبر سے حکومت بنائی تو دنیا اس کو قبول نہیں کریگی ۔
امریکی وزارت خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکہ افغانستان اور افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا ،افغان طالبان کو الٹی میٹم دیتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا افغان طالبان طاقت کے استعمال سے باز آجائیں اور یاد رکھیں ایسی کسی حکومت کو تسلیم نہیں کیا جائیگا جو طاقت کے زور پر بنائی جائے گی ،جمہوری عمل سے جو بھی افغان حکومت بنے گی امریکہ اُسکی حمایت جاری رکھے گا ۔
امریکی انٹیلی جنس کی طرف سے صدر بائیڈن کو پیش کی گئی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے 6 ماہ بعد ہی افغان حکومت ختم ہو جائے گی اور افغان طالبان اقتدار پر قبضہ کر لینگے کیونکہ جس برق رفتاری سے افغان طالبان پیش قدمی کر رہے ہیں ایسا ممکن نہیں کہ افغان حکومت قائم رہ سکے ۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ افغان طالبان ایک کے بعد ایک علاقہ فتح کررہے ہیں ،افغان فوجی بغیر لڑائی کے افغان طالبان کے آگے ہتھیار ڈال رہے ہیں،جد ید امریکی اور نیٹو فورسز کا اسلحہ افغان طالبان کے ہاتھ لگ چکا ہے ۔