ایون فیلڈریفرنس،مریم نواز کی اپیل پر سماعت 6 جولائی کو ہوگی

ایون فیلڈریفرنس،مریم نواز کی اپیل پر سماعت 6 جولائی کو ہوگی
سورس: file

اسلام آباد : اسلام اباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ چھ جولائی کو مریم  نواز اور کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت سے سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

نیو نیوز کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل  اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ 6 جولائی کو سماعت کرے گا۔

چھ جولائی کو مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز دلائل دیں گے۔ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے کے بعد مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز 3 دفعہ التوا کی درخواست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانامہ ریفرنسز میں نواز شریف کی اپیلیں خارج کردی ہیں جس کے بعد سابق وزیر اعظم کو احتساب عدالت کی طرف سے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس سنائی گئی سزائیں برقرار ہیں۔