نواز شریف کے حوالے سے فیصلہ پاکستان کے عوام کی فتح ہے: فواد چودھری 

نواز شریف کے حوالے سے فیصلہ پاکستان کے عوام کی فتح ہے: فواد چودھری 
سورس: file

اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نواز شریف کے حوالے سے فیصلہ عوام کی فتح ہے۔ نواز شریف نے اپنی جائیداد سے متعلق جھوٹ بولا۔ نواز شریف کے دونوں بیٹے بھی مفرور ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کو واپس آکر کیسز کا سامنا کرنا چاہیے۔ نواز شریف ملک سے کیسے فرار ہوئے یہ سب کو پتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ لندن اپارٹمنٹس منی لانڈرنگ کے پیسے سے خریدے گئے ۔شریف فیملی کو لوٹا گیا پیسا واپس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی اپیل میرٹ پر چلے گی۔