اداکار سلطان راہی کی 83 ویں سالگرہ ،کس فلم نے انہیں سپر سٹار بنایا ؟

Sultan Rahi,Mola Jutt

لاہور :اداکارہ سلطان راہی کی آج 83 ویں سالگرہ منائی گئی ،سلطان راہی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈمیں نام شامل کروانے والے پہلے پاکستانی اداکار تھے۔

برسوں تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والے مقبول اداکار سلطان راہی کی 83ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے، سلطان راہی نے 813 فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ،گینز بک آف ورلڈ ریکارڈمیں نام شامل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار تھے۔

پنجابی فلموں کے سلطان اداکار سلطان راہی نے 1938 میں بھارتی شہر سہارن میں آنکھ کھولی اور تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان منتقل ہوگئے، سلطان راہی نے 1971 میں اپنے فلمی کیریئرکا آغاز کیا، اس دوران پنجابی فلم بشیرا کی کامیابی نے انہیں سپر سٹاربنا دیا۔

سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی جوڑی فلم کی کامیابی کی ضمانت بنی اور ان کی فلم 'مولا جٹ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے۔

فن کے سلطان کو 9 جنوری 1996ء کو گوجرانوالہ کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، وفات کے وقت بھی سلطان راہی کی 54 فلمیں زیر تکمیل تھیں جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔