مہنگی ترین بریانی ،قیمت 43 ہزار روپے 

UAE's most expensive dishes,gold biryani,Bombay Borough,Royal Gold Biryani,Bombay Borough's Royal Gold Biryani

ابوظہبی:دبئی میں دنیا کی مہنگی ترین بریانی متعارف کروا دی گئی ،حیران کن طور پر اس بریانی کی قیمت 43 ہزار روپے پاکستانی ہے ۔

بریانی کے شوقین افرد میں سے زیاد تر نے شاید آج تک اتنی مہنگی بریانی کبھی نہ کھائی ہوگی اور نہ ہی سنی ہو گی ،آپ بھی حیران ہو رہے ہونگے کہ ایسا کیا ہے اس بریانی میں جو اس کی قیمت 43 ہزار روپے پاکستانی رکھی گئی ہے ۔

0bfc176c684730efc583543973c93abc

گوشت سے بنی ، اور سونےکے ورق سے سجائی  گئی دبئی میں 43 ہزار روپے کی بریانی غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، اس بریانی کو  دبئی میں بمبئی ’’بوروہ‘‘ریسٹورنٹ میں تیار کیا جاتا ہے ۔

سیخ کباب، چکن ملائی بوٹی، چکن بوٹی، کوفتوں اور ابلے ہوئے انڈوں سے بنی اس بریانی کو بڑی تھالی میں شوربے اور رائتے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہےاور 23 قیراط سونے کے ورق سے سجایا جاتا ہے ۔اس بریانی کی قیمت ایک ہزار درہم ہے جوکہ 43 ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں ۔