علاقائی تنازعات کے حل کیلئے بامقصد عالمی حمایت ضروری ہے: آرمی چیف 

علاقائی تنازعات کے حل کیلئے بامقصد عالمی حمایت ضروری ہے: آرمی چیف 
کیپشن: علاقائی تنازعات کے حل کیلئے بامقصد عالمی حمایت ضروری ہے: آرمی چیف 
سورس: twiter

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ جرمنی  کے دوران جرمن قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔کہتےہیں عالمی امن واستحکام کادارومدارخطے کےدیرینہ تنازعات کےحل میں ہے۔علاقائی تنازعات اورچیلنجزکےحل کیلئےبامقصدعالمی حمایت ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جرمنی کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے جرمن وزیرخارجہ سے  ملاقات  کی ۔ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کیلئے جرمنی کے نمائندہ خصوصی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور ،،علاقائی سیکیورٹی صورتحال ،مختلف شعبو ں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے ۔جرمن قیاد ت نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ۔

آرمی چیف نے جرمن کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا بھی دورہ کیا  اورپاکستان کی علاقائی،داخلی سیکیورٹی کےپہلوؤں پراظہارخیال کیا۔ آرمی چیف نےدرپیش چیلنجزاورخطرات سےنمٹنےکےحوالے سے کہا کہ عالمی امن واستحکام کادارومدارخطے کےدیرینہ تنازعات کےحل میں ہے۔علاقائی تنازعات اورچیلنجزکےحل کیلئےبامقصدعالمی حمایت ضروری ہے۔