آئی فون صارفین کا دیرینہ مسئلہ ٹوئٹر نے حل کر دیا

آئی فون صارفین کا دیرینہ مسئلہ ٹوئٹر نے حل کر دیا
کیپشن: آئی فون صارفین کا دیرینہ مسئلہ ٹوئٹر نے حل کر دیا
سورس: فائل فوٹو

کیلی فورنیا: ٹوئٹر نے اپنے آئی فون صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے اور اب آئی فون پر ٹوئٹر کے استعمال کنندہ ٹوئٹس کو براہ راست انسٹا گرام اسٹوریز پر شیئر کرسکیں گے۔ جب کہ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے یہ فیچر جلد ہی متعارف کروایا جائے گا۔

ٹوئٹرانتظامیہ نے اس بات کا اعلان ایک ٹوئٹ میں کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’ پلیز اب انسٹاگرام اسٹوریز پر ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس پوسٹ کرنا بند کریں، کیوں کہ اب آئی فون کے صارفین ٹوئٹس کو براہ راست شیئر کر سکتے ہیں۔‘

آئی فون کے ٹوئٹر صارفین درج ذیل ہدایات پرعمل کر کے صرف ایک کلک پر اپنی ٹوئٹس کو انسٹا گرام پر شیئر کر سکتے ہیں۔

اس ٹوئٹ پرجائیں جسے آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں

 

شیئر آئیکون کے بٹن پر ٹیپ( کلک) کریں

 

انسٹاگرام اسٹوریز کے آئیکون پر ٹیپ(کلک) کریں

انسٹا گرام اسٹوریز کے آئیکون پر کلک کرتے ہی ٹوئٹر ٹوئٹ کےاسنیپ شاٹ کے ساتھ استعمال کنندہ کو براہ راست انسٹاگرام ایپ کے اسٹوری کرییٹنگ موڈ پر لے جائے گا۔ اس کے بعد صارف کو دیگراسٹوریز کی طرح ٹوئٹ میں میوزک ، اسٹیکر، ٹیکسٹ اور بہت کچھ شامل کرنے آپشن دیا جائے گا۔

0344899d8efc960fd0f2143bb1c23664

ایک بار اسٹوری پوسٹ ہونے کے بعد یہ ٹوئٹ صارف کی پروفائل میں دیگر اسٹوریز کے ساتھ ظاہر ہوگی، تاہم یہ صرف اسکرین شاٹ کی طرح ہی کام کرے گی۔ اور شیئر کی گئی ٹوئٹ قابل حرکت اور سائز میں کمی بیشی والے اسٹیکر کی طرح ظاہر ہوگی۔

فی الحال ٹوئٹ شیئر کرنے کا آپشن صرف آئی فون صارفین تک محدود ہے، لیکن توقع ہے کہ جلد ہی اس فنکش کو اینڈروئیڈ فون کے صارفین کے لیے بھی متعارف کروا دیا جائے گا جبکہ ٹوئٹ کو انسٹاگرام اسٹوریز پرشیئر کرنے کا آپشن صرف پبلک ٹوئٹس تک محدود ہے، جنہیں انسٹاگرام کی دیگر اسٹوریز کی طرح کسی ایک فرد،گروپ یا اپنے تمام فالوورز کو بھی شیئر کیا جاسکتا ہے، تاہم استعمال کنندہ پروٹیکٹڈ ٹوئٹس کو شیئر نہیں کرسکیں گے۔