ایران : پاسدران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف تبدیل

ایران : پاسدران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف تبدیل

تہران: ایران نے پاسدران انقلاب کے انٹیلی جنس سربراہ  حسین طیب کو تبدیل کردیا ۔

تہران سے ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حسین طیب کو پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی کا مشیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ  پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس یونٹ کے نئے سربراہ محمد کاظمی ہوں گے۔ محمد کاظمی اس سے قبل پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس پروٹیکشن یونٹ کے سربراہ تھے۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے حسین طیب کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں