ملک میں جاری پری مون سون اسپیل ختم

ملک میں جاری پری مون سون اسپیل ختم

لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں جاری حالیہ پری مون سون اسپیل ختم ہو گیا، آج ملک بھر میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ  سندھ میں نوابشاہ، مٹھی اور دادو میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔

بلوچستان میں سبی، نوکنڈی اور تربت میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

مصنف کے بارے میں