عمران خان کی 10 مقدمات میں 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظور

 عمران خان کی 10 مقدمات میں 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حقیقی آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات میں سابق وزیرِ اعظم اور  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔


اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ، عمران خان عدالت میں پیش ہوئے  اور سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سماعت کی۔

عدالت نے عمران خان کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 10 مقدمات میں 6 جولائی تک درخواستِ ضمانت منظور کر لی جبکہ  پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں