کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی  کرنے کی منظوری

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی  کرنے کی منظوری

کراچی:نیپرا نے  کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی  کرنے کی منظوری دیدی، نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری  نوٹیفیکیشن  میں کہا گیا ہے کہ بجلی اپریل کی ماہانہ فیول  ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی  ہے ۔کے الیکٹرک نے 5  روپے 31 پیسے   فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ۔اتھارٹی نے 14 جون       2022  کو   ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔ نیپرا اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 83  پیسے چارج کیا گیا تھ  جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا اپریل کا ایف سی اے مارچ    کی نسبت 44  پیسے  زیادہ چارج کیا جائے گااس کا اطلاق صرف جولائی     کے ماہ کے بلوں پر ہوگااس کا اطلاق کے الیکٹرک  کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

مصنف کے بارے میں