وزیراعظم کا   گوادر میں رہائشی کالونی  کیلئے 200 ایکڑ اراضی دینے کا اعلان

وزیراعظم کا   گوادر میں رہائشی کالونی  کیلئے 200 ایکڑ اراضی دینے کا اعلان

گوادر: وزیر اعظم شہباز شریف نے  گوادر میں ماہی گیروں کی رہائشی کالونی  کیلئے 200 ایکڑ اراضی دینے کا اعلان کر دیا، گوادر کے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ گوادر کی ترقی ہی بلوچستان کی ترقی ہے، ماہی گیروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیےجائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ گوادر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کا ایک ماہ میں یہ میرا دوسرا دورہ ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم حکومتی وعدوں کو پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ گوادر کے مسائل حل کریں گے ۔ خواہش ہے کہ گوادر اور بلوچستان کے عوام کو منصوبوں سے فائدہ ہو اور مقامی افراد کے مسائل حل کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل اور تکلیف کم کرنا ہمارا فرض ہے، وفاقی حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ  بلوچستان کے مسائل حل کرے۔

مصنف کے بارے میں