آرمی چیف کا نیوی وار کالج کا دورہ، قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے میں افواج کے کردار کو سراہا 

آرمی چیف کا نیوی وار کالج کا دورہ، قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے میں افواج کے کردار کو سراہا 
سورس: File

راولپنڈی: آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیوی وار کالج کا دورہ  کیا۔سٹاف کورس کے شرکا سے خطاب میں قومی سلامتی کے چیلنجوں سے مہارت سے نمٹنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے اور ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 51ویں  پی این  سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ پاکستان نیوی وار کالج پہنچنے پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف نے شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے جیوسٹریٹیجک ماحول، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی اور  قومی سلامتی کے چیلنجوں سے مہارت سے نمٹنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ انکا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی شاندار روایات سے بھری ہوئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے اور  ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے ۔آرمی چیف نے  وار کالج کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو  جنگ کے حوالے سے  دی جانے والی معیاری تربیت کو سراہا۔

مصنف کے بارے میں