طارق چیمہ نے ہمیں تقسیم کیا،اب نئی جماعت بنائیں گے: وجاہت، چودھری برادران میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے 

طارق چیمہ نے ہمیں تقسیم کیا،اب نئی جماعت بنائیں گے: وجاہت، چودھری برادران میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے 
سورس: File

گجرات : پاکستان مسلم لیگ ق اور چودھری برادران میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین کا کہنا ہے کہ ہم نئی جماعت بنائیں گے۔ چودھری شجاعت کو ان کے بیٹوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔ 

گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ سہارا دینے والے اور باہر کی قوتیں ساتھ نہ دیں تو حکومت نہیں چل سکتی ۔پی ڈی ایم اے کے جب تک سہارا دینے والےاور باہر کی قوتیں ساتھ ہیں چلے گی۔چودھری شجاعت حسین اولاد کے ہاتھوں مجبور ہوچکے ہیں۔ سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کا ساتھ اس وقت تک دیا جب تک وہ پاکستان میں رہے۔نوازشریف جب جدہ گئے تب ساتھ چھوڑا۔جونیجو دور سے لے کئی سال تک نواز شریف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا۔پی پی 31 سے ہمارے خاندان کے امیدوار عمران مسعود ہی ہیں ۔

چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ افسوس ہے شجاعت حسین کابیٹا زرداری سے ڈالرمانگ رہا ہے۔زرداری جتنے پیسے بانٹتا پھرتا ہے اتنے چودھری شجاعت خیرات  دیا کرتے ہیں۔طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کر دیا۔چودھری شجاعت کے گھر کبھی زرداری کبھی شہباز اور کبھی مولانا پہنچ جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چودھری ظہور الہٰی خاندان کو نہ جانے کس کی نظر لگ گئی ۔کیا وقت آگیا ہے کہ ایک بھائی کےآگے دوسرے کے پیچھے پولیس  ہے۔چودھری شجاعت نے کہا عوام کو پیغام دو کہ میں اور پرویز الہٰی ایک تھے اورہیں۔

چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ الیکشن کسی وقت بھی متوقع عوام کی رائے سے کوئی لا علم نہیں۔ چودھری شجاعت حسین  کو اولاد خراب کررہی ہے۔  5ماہ سے دونوں بھائیوں کو اکٹھاکرنے کی کوشش کرتے رہے۔

مصنف کے بارے میں