راولپنڈی : پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد سابق چئیرمین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس اسٹیج پر ہی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔
نیو نیوز کے مطابق سیخ عبدالقدوس نے جلسے سے خطاب کیا اور جا کر سٹیج پر اپنی سیٹ پر بیٹھے ۔ ایک شخص نے ان کو پانی دیا لیکن وہ پانی نہیں پی سکے ۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد سابق چئیرمین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس اسٹیج پر ہی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ pic.twitter.com/WXzmmBSYr7
— Shabbir Dar (@ShabbirAdar) June 24, 2022
پانی کی بوتل پکڑتے ہی انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر خالق حقیقی سے جاملے ۔