75 روپے کا نوٹ جعلی ہے، ایسا کوئی نوٹ جاری نہیں ہو رہا : سٹیٹ بینک کی وضاحت 

75 روپے کا نوٹ جعلی ہے، ایسا کوئی نوٹ جاری نہیں ہو رہا : سٹیٹ بینک کی وضاحت 
سورس: Twitter

کراچی: پاکستان کے مرکزی بینک نے سوشل میڈیا پر زیر گردش 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک یاد گاری کرنسی نوٹ  گردش کر رہا ہے جس کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ کرنسی نوٹ جعلی ہے اور اسٹیٹ بینک ایسا کوئی نوٹ جاری نہیں کر رہا۔

مصنف کے بارے میں