ماہرین نے رواں سال گرمی کے حوالے بڑا خدشہ ظاہر کر دیا

جنیوا : موسمیات کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایم او کے ماہرین نے رواں سال 2017 کے حوالے بڑا خدشہ ظاہر کردیا ۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ 2017انسانی تاریخ کا ایک اور گرم ترین سال ثابت ہو سکتا ہے۔ دنیا بھر سے جنوری اور فروری کے مہینوں میں درجہ حرارت سے متعلق اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد ڈبلیو ایم او کے ماہرین کا کہنا ہے کہ قطبین (پولز) کا درجہ حرارت ان دو مہینوں کے طویل مدتی اوسط سے بہت زیادہ رہا ،امریکا میں بھی مجموعی طور پر جنوری اور فروری میں معمول سے بہت کم ٹھنڈک رہی۔

ماہرین نے رواں سال گرمی کے حوالے بڑا خدشہ ظاہر کر دیا

جنیوا : موسمیات کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایم او کے ماہرین نے رواں سال 2017 کے حوالے بڑا خدشہ ظاہر کردیا ۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ 2017انسانی تاریخ کا ایک اور گرم ترین سال ثابت ہو سکتا ہے۔ دنیا بھر سے جنوری اور فروری کے مہینوں میں درجہ حرارت سے متعلق اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد ڈبلیو ایم او کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پولز  کا درجہ حرارت ان دو مہینوں کے طویل مدتی اوسط سے بہت زیادہ رہا ،امریکا میں بھی مجموعی طور پر جنوری اور فروری میں معمول سے بہت کم ٹھنڈک رہی۔
جنوبی نصف حصے میں واقع آسٹریلیا جہاں جنوری اور فروری میں گرمی کا موسم ہوتا ہے ، وہاں بھی یہ دو مہینے شدید گرم ثابت ہوئے ہیں۔ان تمام اعداد و شمار کی روشنی میں ماہرین کو خدشہ ہے کہ گزشتہ 130 سال کے مقابلے میں 2017 زیادہ گرم ہو سکتا ہے جس کے آثار جنوری اور فروری ہی سے نمایاں ہو چکے ہیں۔