"آئیڈیا کروڑوں کا "دوسرا پروگرام، کون جیتے گا انویسٹرز کا اعتماد

لاہور: نیو نیوز کا پروگرام "آئیڈیا کروڑوں کا "سپر ہیروز کو دے رہا ہے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا موقع، سب سے بڑا بزنس ریالٹی پروگرام کل شام سات بج کر پانچ منٹ پر پیش کیا جائے گا، باصلاحیت نوجوان کروڑوں کی سرمایہ کاری حاصل کر پائیں گے۔

پاکستان کے سب سے بڑے بزنس ریالٹی پروگرام میں انویسٹرز آفرز کر رہے ہیں کہ منفرد آئیڈیا لاؤ،کروڑ وں روپے لے جاؤ۔ باصلاحیت نوجوان پراعتماد ہیں کہ اپنے آئیڈیاز سے وہ کروڑوں روپے کی انویسٹمنٹ حاصل کر لیں گے۔
"آئیڈیا کروڑوں کا "میں کسے ملےگابھاری سرمایہ، نیو نیوز کے ناظرین ہفتے کی شام سات بج کر پانچ منٹ پر دیکھ سکیں گے۔

مصنف کے بارے میں