ایسی گیم جسے کھیل کر آپ بھی عالیہ بھٹ کی زندگی کا حصہ بن سکتے ہیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا شمار بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی سٹار اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے، وہ اپنی قابلیت اور شاندار اداکاری کی بدولت کامیابی کی منزلیں ہر گزرتے دن کیساتھ طے کر رہی ہیں۔ تاہم اب وہ ڈیجیٹل ورلڈ پر بھی قبضہ کرنے جارہی ہیں۔اداکارہ کے نام پر ایک موبائل گیم ‘عالیہ بھٹ: اسٹار لائف’ متعارف کرایا گیا ہے جسے مداح کھیل کر اس گیم میں عالیہ کی زندگی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

ایسی گیم جسے کھیل کر آپ بھی عالیہ بھٹ کی زندگی کا حصہ بن سکتے ہیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا شمار بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی سٹار اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ اپنی قابلیت اور شاندار اداکاری کی بدولت کامیابی کی منزلیں ہر گزرتے دن کیساتھ طے کر رہی ہیں۔ تاہم اب وہ ڈیجیٹل ورلڈ پر بھی قبضہ کرنے جارہی ہیں۔اداکارہ کے نام پر ایک موبائل گیم ‘عالیہ بھٹ: اسٹار لائف’ متعارف کرایا گیا ہے جسے مداح کھیل کر اس گیم میں عالیہ کی زندگی کا حصہ بن سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گیم میں ایک ایسی دنیا پیش کی جارہی ہے جو بالی وڈ کی مختلف صورتحال سے بھری ہوئی ہے۔اس حوالے سے عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ‘میں اس گیم کو لانچ کرتے ہوئے اپنی خوشی اور جوش کا اظہار نہیں کرسکتی، اس کھیل کے ذریعے میں مداحوں کو فلمی دنیا کا حصہ بنانے جارہی ہوں’۔اس کھیل کو فیس بک پر مقبول ہونے والے گیم فارم وائل کی ٹیم مون فراگ نے بنایا ہے۔اس حوالے سے عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ ‘یہ میرا گیم ہے، مجھے لگتا ہے اس کا بہترین حصہ مداحوں کو ایک شاندار تجربہ دینا ہے، میں مون فراگ ٹیم سے ایک سال قبل گوا میں ملی تھی جب میں اپنی فلم ڈیئر زندگی کی شوٹنگ مکمل کررہی تھی’۔اس گیم میں جیسے ہی آپ عالیہ بھٹ کے دوست بنیں گے، وہ آپ کو فلم کے سیٹس، شوٹنگ اور تقاریب میں لے کر جائیں گی، جہاں آپ ڈانسنگ، ایکٹنگ اور گلوکاری کرکے پیسے، ہیرے اور اسٹارز کمائیں گے۔اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو عالیہ بھٹ کی آخری ریلیز فلم ‘بدریناتھ کی دلہنیا’ اس وقت باکس آفس پر شاندار بزنس کررہی ہے۔