لندن، دہشت گردی سے خوف زدہ خاتون دریا میں کود پڑی

لندن، دہشت گردی سے خوف زدہ خاتون دریا میں کود پڑی

لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں دہشت گردی کے واقعے کے دوران ایک خاتون نے اپنی جان بچانے کے لیےٴ ویسٹ منسٹرٴ پل سے دریائے ٹیمز میں چھلانگ لگا دی۔

لندن کے مقامی میڈیا کے مطابق دریا میں چھلانگ لگانے والی رومانوی خاتون کی شناخت ٴانڈریا کریسٹیاٴ کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 29 سال ہے۔ جب اس نے دریائے ٹیمز میں چھلانگ لگائی تو کچھ لوگ اسے دیکھ رہے تھے۔

انہوں نے اسے دریا سے نکال کرٴسانٹ ٹومسٴ اسپتال منتقل کیا ہے تاہم اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔