نگران وزیراعظم کے لیے صرف اپنی جماعت سے مشاورت ہوئی : اپوزیشن لیڈر

نگران وزیراعظم کے لیے صرف اپنی جماعت سے مشاورت ہوئی : اپوزیشن لیڈر
کیپشن: opposition leader khursheed shah statment

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے کسی اور سے نہیں ، صرف اپنی پارٹی سے مشاورت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ کو دھوکہ ان کے اپنے ساتھیوں نے دیا۔

خورشید شاہ نے سابق وزیراعظم سے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی نے کب آپ سے ڈائیلاگ کی سیاست کرنا چاہی ؟ میاں صاحب بوکھلائے  ہوئے ہیں ان دنوں اللہ ان کی حالت پر رحم کرے-