عامر لیاقت کا تنقید کرنا حق،انہوں نے میرے بارے جو بھی کہا انہیں معاف کرتا ہوں:عمران خان

عامر لیاقت کا تنقید کرنا حق،انہوں نے میرے بارے جو بھی کہا انہیں معاف کرتا ہوں:عمران خان
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے اپنے نئے کھلاڑی ڈاکٹر عامر لیاقت کو معاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت کا مجھ پر تنقید کرنا ان کا حق ہے اور انہوں نے جو کچھ بھی میرے بارے میںکہا میں انہیں معاف کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:نگران وزیراعظم کے لیے صرف اپنی جماعت سے مشاورت ہوئی : اپوزیشن لیڈر

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ عامر لیاقت کے آنے سے پارٹی کے اندر کوئی بھی بدمزگی نہیں پائی جاتی اور ان کی شمولیت سے سب آن بورڈ ہیں کوئی بھی پارٹی چھوڑ کر نہیں جارہا جبکہ ہر کسی نے انہیں خوش آمدید کہا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میرا مقصد صرف اور صرف پاکستان ہے اور جو بھی مافیا کے خلاف جنگ میں ساتھ دے گا میں اسے پارٹی میں خوش آمد ید کہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:سعود ی عرب میں پاکستانی خاتون فوزیہ فیاض کی قونصلر کے عہدے پر تعیناتی، نئی تاریخ رقم ہو گئی

2018 ءکا میچ جیتنا ہے جس کے لئے لوگوں کی پسند اور ناپسند معانی نہیں رکھتی اور انہیں کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا جو میچ جتوا سکتے ہیں۔

عامر لیاقت ایک زبردست کھلاڑی ثابت ہوں گے، وہ کراچی میں پارٹی کے امیدوار بن سکتے ہیں اور میڈیا پر ہمارے نظریے کی ترویج کے ساتھ ساتھ مافیاکے خلاف مضبوط اور توانا آواز بنیں گے۔