افغان کرکٹر راشد خان ون ڈے میں کم ترین میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بننے سے ایک وکٹ دور ی پر

افغان کرکٹر راشد خان ون ڈے میں کم ترین میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بننے سے ایک وکٹ دور ی پر

ہرارے:افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان ایک روزہ کم ترین میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے تیز ترین بولر بننے سے صرف ایک وکٹ کی دوری پر ہیں ،راشد خان نے 43 ایک روزہ میچوں میں 99 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ موجود ریکارڈ ہولڈر آسٹریلیا کے مچل سٹارک ہیں جنھوں نے اپنی 100ویں وکٹ 52ویں میچ میں حاصل کی تھی،واضح رہے کہ آج افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں راشد خان نے 40 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔


تفصیلات کے مطابق افغان لیگ سپنر ایک روزہ کرکٹ میں کم ترین میچ کھیل کر 100وکٹیں حاصل کرنے سے صرف ایک وکٹ کی دوری پر ہیں ،ایک روزہ میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے تیز ترین بولرز کی فہرست میں آسٹریلوی مچل سٹارک نے یہ اعزاز 52 میچ کھیل کر حاصل کیا جبکہ پاکستانی جادو گر آف سپنر اور ’’ دوسرا ‘‘کے بانی ثقلین مشتاق اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 53 میچ کھیلنے کے بعد یہ اعزاز حاصل کیا تھا ۔تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر شین بونڈ ہیں جنہوں نے یہ اعزاز 54 میچ کھیل کر اپنے نام کیا ۔

چوتھے نمبر پر آسٹریلوی فاسٹ باؤلربریٹ لی ہیں جنہوں نے 55 میچ کھیلنے کے بعد یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔افغان لیگ سپنر 19 سالہ راشد خان کا اس ریکارڈ کے اتنے قریب آنا اس لیے بھی انتہائی شاندار ہے کیونکہ 50 وکٹیں حاصل کرنے والے تیز ترین بولرز میں ان کا آٹھواں نمبر تھا جو کہ انھوں نے 26 میچوں میں مکمل کیا تھا جبکہ وکٹوں کی دوسری ’’نصف سنچری وہ اپنے 18ویں میچ میں حاصل کر لیں گے کیونکہ انہوں نے 17 میچوں میں 46 وکٹیں لے لیں ہیں۔ایک روزہ میچوں میں کم از کم 1000 گیندیں کروانے والے بولرز میں راشد کی ایوریج (اوسط) 14.12 فی وکٹ، اور سٹرائیک ریٹ 21.4 گیندیں فی وکٹ بھی بہترین ہیں تاہم افغان کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف قدرے کم کھیلتی ہے، راشد خان کی 40 وکٹیں زمبابوے کے خلاف اور 33 ائرلینڈ کے خلاف ہیں۔

ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ 18 رنز کے عوض 7 وکٹیں ہیں جو انھوں نے جون 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف حاصل کیں تھیں ۔