سلور سکرین کا اپنا ہی مقام،مستقبل میں بھی اچھے کردار والی فلمیں کروں گی:نیلم منیر

سلور سکرین کا اپنا ہی مقام،مستقبل میں بھی اچھے کردار والی فلمیں کروں گی:نیلم منیر
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے مستقبل کے بارے میں واضح طور پر بتاتے ہوئے کہا کہ اگر اگر مستقبل میں بھی مجھے اچھے کرداروں والی فلمیں ملیں تو ضرور کام کروں گی، سلورسکرین کا اپنا ہی ایک مقام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور زلمی کو اسپورٹ کرنے پر ماہرہ خان سے انکی ماں ناراض ہو گی

تفصیلات کے مطابق نیلم منیر کا کہناتھا کہ شوبز کے شعبے سے وابستہ لوگوں کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اورمقبولیت میں انھیں وہ مقام حاصل ہوتا ہے جوکسی دوسرے شعبے کے فنکارکونہیں مل پاتا۔اس لیے فلم کی مقبولیت کا اندازہ ہروہ سٹارجانتا ہے، جس کے نام کے ساتھ فلم سٹار کا اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک میری بات ہے تومیں نے بھی بڑے پردے پرکام کرکے دیکھا ہے، یہ واقعی ہی ایک ناقابل فراموش تجربہ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اگر مستقبل میں بھی مجھے اچھے کرداروں والی فلمیں ملیں توضرورکام کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے دفاع میں سامنے آگئے
نیلم منیر نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران احسن خان جیسے منجھے ہوئے فنکارکے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا،اگران جیسا کوئی سلجھا ہوا فنکارسامنے ہوتو پھرکام کرنے میں بے حد مزہ آئے گا۔

ایک سوال کے جواب میں نیلم منیرنے کہا کہ پاکستان فلم کا فی الوقت کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے لیکن ہمیں صرف محنت اورلگن سے اپنا کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آپسی اختلافات بھلاکریکجا ہوں توپھرحالات میں تیزی کے ساتھ سدھارممکن ہے۔