لاہور، خون سفید ہو گیا، ماں نے 3 کم عمر بچوں کو قتل کر دیا

 لاہور، خون سفید ہو گیا، ماں نے 3 کم عمر بچوں کو قتل کر دیا

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بیدیاں روڈ پر واقع ایک رہائشی کالونی میں 3 کم عمر بچوں کو مبینہ طور پر ان کی والدہ نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔


پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس ٹیم وہاں پہنچی تو گھر میں 3 بچوں کی لاشیں موجود تھیں جبکہ ان کی والدہ بھی زخمی تھیں اور ان کی کلائی پر زخم کا نشان موجود تھا۔ پولیس کے مطابق بچوں کی والدہ نے تہرے قتل کا الزام اپنے ایک دوست پر عائد کیا۔

مزید پڑھیں: آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے میچز حیدرآباد میں بھی کرائیں گے، مراد علی

واضح رہے کہ خاتون کو سوا سال قبل ان کے شوہر نے طلاق دے دی تھی۔ بچوں کی شناخت زین العابدین، کنیز فاطمہ اور ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے کونسلر کو قتل کر دیا گیا

پولیس کے مطابق خاتون ذہنی مریضہ معلوم ہوتی ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے اہلخانہ سے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فزانزک ٹیموں نے بھی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں