نوازشریف جیل گئے تووہاں سے پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

نوازشریف جیل گئے تووہاں سے پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف جیل گئے تووہاں سے پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں،لوگوں نے جیل میں رہ کرالیکشن جیتے ہیں،نوازشریف کے جیل جانے کی باتیں مفروضوں پرمبنی ہے،نوازشریف اس سے پہلے بھی مشرف دورمیں پارٹی چلاتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ سال پاکستان سپر لیگ کے میچز حیدرآباد میں بھی کرائیں گے، مراد علی

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نہ فوجی حکومتوں میں نوازشریف کی سیاست ختم ہوئی اورنہ آج کوئی کرسکتا ہے،اس طرح کے فیصلوں سے نوازشریف کی سیاست ختم نہیں ہوگی،اس سے پہلے نوازشریف کوہائی جیکرٹھہرایا گیا،آج بھی ممکن ہے عدالتیں ایسا فیصلہ کردیں،جیل میں ہونا نہ ہونا کوئی بات نہیں،نوازشریف پہلے بھی جیل میں رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سری نگر، آسیہ اندرابی نے پاکستانی پرچم لہرا دیا

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی فیصلوں میں نوازشریف کی رائے کی اہمیت ہوتی ہے،فیصلے پہلے بھی مشاورت سے ہورہے تھے اور اب بھی ہوں گے،عدالتی فیصلے کے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا کہ شہبازشریف پارٹی صدرہونگے جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا کہ نوازشریف پارٹی قائدہونگے۔بعدازاں لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ 

 2013 میں ملک کوشدیدلوڈشیڈنگ کاسامناتھا، موجودہ حکومت نے ناصرف10ہزار سے زائدمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی بلکہ بجلی کی پیداوارکیلئے متبادل ذرائع پربھی کام کیا۔


لاہور میں پاکستان کے پہلے سی سی وی کیبل ایلومینیم الائی پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت صرف آج کے مسائل حل نہیں کرتی بلکہ مستقبل کے مسائل بھی حل کرتی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ن لیگ کی حکومت صرف باتیں نہیں کام کرتی ہے، حکومت نے ایسے منصوبے شروع کئے ہیں15سال تک ملک میں بجلی کی قلت نہیں ہوگی،بجلی کے منصوبے مستقبل میں بھی پاکستان کوفائدہ پہنچائیں گے۔


انہوں نے کہا کہ موجودہ دورمیں بجلی چوری اورلائن لاسز پرقابو پاناچیلنج ہے،موجودہ حکومت نے محدودوسائل کے باوجودمسائل پرقابوپالیاہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی ترقی میں صنعتوں کے کردار سے کوئی انکارنہیں کرسکتا، ملکی معاشی ترقی اور بےروزگاری کے خاتمے میں صنعت کااہم کردارہے،صنعتی ترقی کےلئے پالیسی کاتسلسل اوراستحکام ضروری ہے،وزیراعظم کا کہناتھا کہ نوازشریف کاویژن کامیاب رہاہے، جوعوام فیصلہ کریں گے وہ حکومت آئے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں