ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر پشاور میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا چالان

ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر پشاور میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا چالان
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور:ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر پشاور میں ٹریفک وارڈن نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کا دو سوروپے کا چالان کردیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا ٹریفک پولیس نے مثال قائم کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ قانون ہوگا سب کے لئے برابر، قانون توڑنے پر قانون ساز ادارے کے رکن پر بھی جرمانہ ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت کا ہر حکم سر آنکھوں پر ہو گا، شرجیل انعام میمن

ایسا ہی کچھ پشاور میں ہوا جب ٹریفک پولیس وارڈ ن نے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر دو سو روپے چالان کردیا جو کہ انہوں نے بغیر کسی حیل و حجت اور کچھ کہے موقع ہی جمع کرادیا۔

یہ بھی پڑھیں:سلور سکرین کا اپنا ہی مقام،مستقبل میں بھی اچھے کردار والی فلمیں کروں گی:نیلم منیر

خیال رہے کہ قبل ازیں مردان کے حلقہ پی کے 25 سے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبیداللہ مایار ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کر رہے تھے، جس پر انہیں چالان کا سامنا کرنا پڑا۔عبید اللہ مایار ڈرائیونگ کے دوران فون پر بات کر رہے تھے، جبکہ ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی فینسی تھی جس کے باعث انہیں چالان کے ساتھ تنبیہ بھی کی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں