شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھارت میں’زی فیئر پلے ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا

شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھارت میں’زی فیئر پلے ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
فوٹو:سوشل میڈیا

ممبئی :پاکستان کے آل راﺅنڈر اور سینئر کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور پاکستان کی بھابھی کے نام سے جانی جانیوالی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو گزشتہ روز شاندار اعزاز سے نواز دیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:سلور سکرین کا اپنا ہی مقام،مستقبل میں بھی اچھے کردار والی فلمیں کروں گی:نیلم منیر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ان کو گزشتہ روز نئی دہلی میں’زی فیئر پلے ایوارڈ‘ دیا گیا ہے جو کہ ان کو بھارت اداکارہ سمرتی ایرانی کی جانب سے ایک تقریب میں دیا گیا۔

ثانیہ مرزا نے ایوارڈ وصول کرنے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ کافی پرکشش اور جاذب نظر دکھائی دے رہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ان کی اس تصویر کو سراہا جارہا ہے اور ہر کوئی ان کی تعریفوں کے پل باندھنے میں مصروف نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹر راشد خان ون ڈے میں کم ترین میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے باؤلر بننے سے ایک وکٹ دور ی پر

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا بھارتی ٹینس سٹار ہیں جن کی شادی پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک سے ہوئی اور حال ہی میں وہ پاکستان سپر لیگ میں اپنے شوہر کی ٹیم ملتان سلطانز کو بھی سپورٹ کرتی سٹیڈیم میں نظر آئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں