خادم حسین رضوی اور دیگر ملزمان کے مزید14مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری

خادم حسین رضوی اور دیگر ملزمان کے مزید14مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری
فائل فوٹو

اسلام آباد: انسداد دہشتگری عدالت نے خادم حسین رضوی اور دیگر ملزمان کے مزید14مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔


ذرائع کے مطابق عدالت نے فیض آباددھرنا کیس میں تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کے پولیس حکام نے وارنٹ گرفتاری انسداددہشتگردی عدالت اور دیگرعدالتوں سے حاصل کئے جبکہ ان مقدمات میں خادم حسین رضوی اورساتھیوں پر دہشتگردی سمیت مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف جیل گئے تووہاں سے پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

فیض آباددھرنے کے منتظمین پر اسلام آبادکے مختلف تھانوں میں چھبیس مقدمات درج ہیں۔حسین احمد سے تھانہ آئی نائن میں درج 5مقدمات میں انسداددہشتگردی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے گئے ۔عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ خادم حسین رضوی سمیت دیگرملزمان کو گرفتارکرکے پیش کیاجائے۔

خیال رہے کہ فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ نے خادم حسین رضوی سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں