وزیراعظم شاہد خاقان نے سینیٹ کا چیئرمین متفقہ طور پر لانے کا مطالبہ کردیا

وزیراعظم شاہد خاقان نے سینیٹ کا چیئرمین متفقہ طور پر لانے کا مطالبہ کردیا
کیپشن: سکرین شاٹ

لاہور:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدے گئے اور ان ہی ووٹوں سے چیئرمین سینیٹ لا یا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے لاہور میں دریائے راوی پر پل کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سینیٹ کا متفقہ چیئرمین لایا جائے کیونکہ موجود ہ چیئرمین خریدے گئے ووٹوں سے سے بنا ہے،جس طرح ووٹ خریدے گئے ، ضمیر خریدے گئے، ایمان خریدا گیا، اس طرح ملک کی کہاں عزت ہوگی؟۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف جیل گئے تووہاں سے پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ کے چیئرمین کا عہدہ ملکی وقار کی علا مت ہے ، صدرمملکت کی غیرموجودگی میں چیئرمین سینیٹ ہی قائم مقام صدرمملکت بنتا ہے، اس لئے سینیٹ کا چیئرمین متفقہ طورپر لایا جائے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جاتیں تو آج حالات مزید بہتر ہوتے ،عوام خود فیصلہ کرتے کہ کس کو رکھنا ہے اور کس کو گھر بھیجنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خادم حسین رضوی اور دیگر ملزمان کے مزید14مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اگر عوام کے درمیان کھڑے ہیں تو صرف اپنی کارکردگی کی وجہ سے کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست ملک کی خدمت کی سیاست ہے ،جیب بھرنے کی سیاست نہیں ،ہم پر گزشتہ پانچ سالوں میں بہت الزامات لگائے گئے جوثابت نہیں ہوئے لیکن ہمارے کام سب کو نظر آرہے ہیں ،جو الزام لگاتے ہیں وہ اپنے گریبان میں دیکھیں اور اپنے کام دکھائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں