لالو پرساد یادیو کو چارہ کرپشن کیس میں 14 برس قید کی سزا سنا دی گئی

لالو پرساد یادیو کو چارہ کرپشن کیس میں 14 برس قید کی سزا سنا دی گئی

نیو دہلی: سابق بھارتی وزیراعلیٰ لالو پرساد یادیو کو چارہ کیس میں دو جرم ثابت ہونے پر 7، 7 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رانچی کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادیو کو چارہ کرپشن کیس میں 14 برس قید اور 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

بیٹے تیجاشوی یادیو کا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لالو پرساد یادیو کے بیٹے نے کہا ہے کہ جیل میں ان کے والد کی زندگی کو خطرہ ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیراعلیٰ بہار نتیش کمار چاہتے ہیں کہ لالو پرساد جیل سے باہر نہ آئیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر لالو پرساد یادیو جیل سے باہر آ گئے تو نریندر مودی کا دوسری مرتبہ وزیراعظم بننے کا خواب پورا نہیں ہو گا۔

دوسری جانب بہار کے نائب وزیراعلیٰ سوشیل کمار مودی نے لالو پرشاد کے بیٹے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی کو کیسے خطرہ ہو سکتا ہے کہ جب کسی کو ان سے ملنے کی اجازت ہی نہیں دی جائے گی۔