فائنل جیتنے کی بھرپور کوشش کرینگے:ڈومنی ، ہائی سکورنگ گیم ہوگی:وقار یونس

فائنل جیتنے کی بھرپور کوشش کرینگے:ڈومنی ، ہائی سکورنگ گیم ہوگی:وقار یونس
کیپشن: psl 3 final karachi jp dumni waqar younuis

کراچی : اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان جے پی ڈومنی نے کہا ہے کہ وکٹ کا جائزہ لے رہے ہیں ، فائنل جیتنے کی بھرپور کوشش کرینگے ، وقار یونس نے کہا کہ ہائی سکورنگ گیم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان جے پی ڈومنی نے کہا کہ نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ کا جائزہ لے رہے ہیں ، فائنل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی آ کر اچھا محسوس کر رہا ہوں ، فائنل جیتنے کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں ، فیصلہ کن میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے ، نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش ہیں لیکن ہماری توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے ۔

کوچ وقار یونس نے کہا کہ تیس سال قبل میں نے یہاں سے اپنا کرکٹ کیرئیر شروع کیا تھا ، پی ایس ایل نے پاکستان میں کرکٹ کو دوبارہ بحال کیا، یہ سننے میں آ رہا ہے کہ آئندہ برس آدھی پی ایس ایل پاکستان میں ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ اگر کامران اکمل فارم میں ہیں تو رونکی بھی فارم میں ہے ، اسلام آباد یونائیٹڈ ایک ہفتے سے نہیں کھیلی تو لڑکے اچھی کارکردگی کے لیے بے قرار ہیں ۔ کراچی کی وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے ، زیادہ سکور کرنے کی امید ہے۔