نواز شریف کی نگران وزیراعظم کیلئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت

نواز شریف کی نگران وزیراعظم کیلئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے نگران وزیراعظم کیلئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کا اہم اجلاس ہوا جس میں نواز شریف نے (ن) لیگ کی طرف سے نگران وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کیلئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کی۔ آپس کی مشاورت کے بعد ن لیگ اب اپوزیشن سے بات چیت کے بعد نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے وقت پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کے امیدوار کی مخالفت کرتے ہوئے بلوچستان کے امیدوار کی حمایت کی تھی۔