پی ایس ایل تھری کے فائنل کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں: محکمہ موسمیات

پی ایس ایل تھری کے فائنل کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں: محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنا دی، اتوار کو کراچی میں پی ایس ایل تھری کے فائنل کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، اتوار کی شام پی ایس ایل فائنل کے آغاز کے وقت بھی کراچی میں موسم صاف رہے گا اور بارش کا بالکل بھی امکان نہیں۔ میچ کے دوران شہر کا درجہ حرارت 30 اور 31 سینیٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد ہوگا۔

کراچی میں رہنے والوں کیلئے تو یہ ایک خوشگوار شام ہوگی، تاہم غیرملکی کھلاڑی تھوڑی گرمی محسوس کرسکتے ہیں۔ میچ کے اختتام تک درجہ حرارت بتدریج کم ہو کر 27 اور 28 سینیٹی گریڈ تک آجائے گا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ کر 43 فیصد ہوجائے گا۔