ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے: ڈیرن سیمی

ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے: ڈیرن سیمی
کیپشن: ipl 3 peshawar zalmi media talk

کراچی : پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے فیصلہ کن میچ میں کامران اکمل متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ، ٹائٹل کا دفاع کرنے کی کوشش کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ فیصلہ کن میچ میں کامران اکمل متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی آ رہی ہے ، امید ہے کل اچھا مقابلہ ہوگا ، رونکی فارم میں ہیں تو کامران اکمل بھی رنگ دکھا رہے ہیں۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں مکمل فٹ نہیں ہوں لیکن فائنل کھیلنے کیلئے پر امید ہوں ۔