ایک ہفتے کے دوران فیس بک کے اثاثوں کی مالیت میں 58 ارب ڈالر کی کمی

ایک ہفتے کے دوران فیس بک کے اثاثوں کی مالیت میں 58 ارب ڈالر کی کمی

لندن: ایک ہفتے کے دوران دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے اثاثوں کی مالیت میں 58 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک نے صارفین کا ڈیٹا استعمال کیا تھا جس پر دنیا بھر کے صارفین فیس بک کی اس حرکت سے اس کے خلاف ہوگئے۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اس حرکت پر صارفین سے معافی بھی مانگ چکے ہیں، لیکن اتنا کچھ کرنے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران اس کے اثاثوں کی مالیت میں 58 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

صارفین سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کی گئی خلاف ورزی کو ’لائٹ بلب‘ کا نام دے رہے ہیں، اور اس اقدام نے سوشل میڈیا پر ’ڈیلیٹ فیس بک‘ ٹرینڈ کو جنم دیدیا ہے۔ اشتہاری کمپنیوں کی جانب سے بھی کہا جا رہا ہے کہ ’بس بہت ہو گیا‘۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آغاز پر فیس بک کے شیئر کی قیمت  176.80 ڈالر تھی جو کاروباری ہفتے کے اختتام پر 159.30 ڈالر تک پہنچ کر بند ہوئی۔ فیس بک نے جب 2012 میں اپنے شیئر مارکیٹ میں متعارف کرائے تو ان کی قیمت 35 ڈالر فی شیئر تھی۔