مشرف کو سیکیورٹی فراہم کرنا ان کے دائرہ کار میں نہیں آتا: وزارت دفاع

مشرف کو سیکیورٹی فراہم کرنا ان کے دائرہ کار میں نہیں آتا: وزارت دفاع

اسلام آباد: وزارت دفاع نے مشرف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے ان کے وکیل کو خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو سیکیورٹی دینا ان کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔


تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع نے سابق صدر پرویز مشرف کو سیکیورٹی دینے کے حوالے سے ان کے وکیل کے خط کا جواب دیدیا، خط کے جواب میں مشرف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے سیکشن آفیسر اختر ملک کی جانب سے پرویز مشرف کے دبئی کے موجودہ پتے پر لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو سیکیورٹی دینا وزارت دفاع کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

دوسری طرف پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے وزارت دفاع کی جانب سے لکھے گئے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو خصوصی عدالت میں دوبارہ اٹھائیں گے۔