امریکا نے پاکستان کے حوالے سے ہمیشہ نرم پالیسی اختیار کی: بھارت

امریکا نے پاکستان کے حوالے سے ہمیشہ نرم پالیسی اختیار کی: بھارت

نئی دہلی: بھارت نے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے حوالے سے ہمیشہ نرم پالیسی اختیار کی ہے۔

بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے نئے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن ویسے تو خاصے سخت گیر سمجھے جاتے ہیں، تاہم پاکستان کے حوالے سے وہ نرم پالیسی اختیار کرنے کے حق میں ہیں۔

اپنے انٹرویوز میں جان بولٹن نے کہا کہ یہ درست ہے کہ پاکستان کے ساتھ سختی سے پیش آنا چاہئے تھا تاہم اسے اس وقت مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سامنا ہے اور اگر اس پر زیادہ دباؤ ڈالا گیا تو اس کے خطرات موجود ہیں کہ خود پاکستان ایسا دہشت گرد ملک نہ بن جائے جس کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں۔