بھارت کی جانب سے آبی جارحیت ، پاکستانی پانی پر قبضے کا نیا منصوبہ بنا لیا

بھارت کی جانب سے آبی جارحیت ، پاکستانی پانی پر قبضے کا نیا منصوبہ بنا لیا

ممبئی : بھارت کی جانب سے آبی جارحیت پر عملدرآمد جاری و ساری ہے ، پاکستان کے حصے کے پانی پر قبضے کرنے کا مضموم منصوبہ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان کے حصے کے پانی پر قبضہ کرنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا ۔

بنگلور میں بھارتی وزیر برائے آبی وسائل کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب ، ہریانہ اور راجھستان کی ریاستوں کو پاکستان جانے والے دریاؤں سے پانی فراہم کیا جائے گا۔

بھارت اس سلسلے میں ڈیمز بھی بنائے گا جس کے لئے بڑے پیمانے پر بجٹ بھی رکھنے کی تجویز دی جا رہی ہے۔