کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ان کی طرف سے 10 ہزار روپے کا نوٹ جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ وہ 10 ہزار کا نوٹ جاری نہیں کر رہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ نوٹوں کے اجرا کے حوالے سے افواہوں پر توجہ نہ دیں اور کسی بھی خبر کی تصدیق کے لیے اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو وزٹ کریں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ روز سے خبریں گردش کر رہی تھی کہ اسٹیٹ بینک 10 ہزار کا نیا نوٹ جاری کرنیوالا ہے جس پر اسٹیٹ بینک نے وضاحت دے دی ہے۔