نجی میڈیکل لیب کی رپورٹ میں ترمیم کرکے نواز شریف کو بدنام کرنے کی کوشش؟

نجی میڈیکل لیب کی رپورٹ میں ترمیم کرکے نواز شریف کو بدنام کرنے کی کوشش؟

لاہور:لاہور سے نجی میڈیکل لیب کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں جعلی ترمیم کرکے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔

سنیچر کی شام ایک میڈیکل رپورٹ کی فوٹو سوشل میڈیا پر تب وائرل ہو گئی جب اس پر گھر کے پتے کی جگہ لکھا تھا:  "براہ کرم پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس کر دیں اور پھر جہاں دل چاہے، جا کر رہیں۔"

میڈیکل لیب نے اپنے وضاحتی بیان میں بتایا کہ ہر مریض کو ایک مخصوص آئی ڈی نمبر الاٹ کیا جاتا ہے اور اس نمبر کے ذریعے مریض ویب سائٹ سے اپنی رپورٹ دیکھ سکتا ہے۔ یہ نمبر اگر کسی اور شخص کے پاس ہو تو وہ بھی یہ رپورٹ دیکھ سکتا ہے اور اپنے پتے کو تبدیل بھی کر سکتا ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ کسی کے پاس میاں نواز شریف صاحب کی رپورٹ کی مخصوص آئی ڈی تھی، اور اس شخص نے پتے کو تبدیل کر کے مذکورہ بالا سطر لکھ دی۔

اس ترمیم شدہ رپورٹ کی فوٹؤ کچھ ہی دیر میں سوشل میڈٰا پر وائرل ہو گئی۔ فوراً ہی مسلم لیگ ن کے مشتعل سپورٹرز نے ٹویٹر پر  اس میڈٰکل لیب کے خلاف بائیکاٹ کی کمپین شروع کر دی۔ 

اب بیان جاری کرنے کے بعد اور یہ وضاحت کرنے کے بعد کہ میڈیکل لیب کسی سیاسی ایجنڈے سے بالاتر ہو کر انتہائی پیشہ ورانہ اصولوں پر کام کرتی ہے، سب کچھ دوبارہ معمول پر آ گیا ہے۔