نوازشریف کو  سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جا رہا، یاسمین راشد

 نوازشریف کو  سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جا رہا، یاسمین راشد
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کو  سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جا رہا ، مسلم لیگ ن سیاسی طورپر زندہ رہنے کیلئے احتجاج  کی پالیسی پر گامزن ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ،وزیر صحت پنجاب  ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو گردے کا مرض رہا ہے  اور پہلے سے گردے میں پتھری بھی ہے نئی رپورٹ آئے گی مذید دیکھوں گی۔  نوازشریف کو کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں ہم علاج کرائیں گے،میاں صاحب  جب راضی ہو جائیں گے تو ہسپتال لے جائیں گے اورعلاج شروع ہو جائے گا۔

صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ  نوازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بلکل نہیں بنایا جا رہالیکن بدقسمتی سے  نواز لیگ  سیاسی طورپر زندہ رہنے کیلئے احتجاج کررہی ہے ۔